• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتب: ڈاکٹر سید جعفر احمد

صفحات: 155، قیمت: 1500

ناشر: انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ۔

فون نمبر:  34140035 (9221)

ڈاکٹرسید ہارون احمد، پاکستان کے سرکردہ اورنام وَر ترین ماہرینِ نفسیات میں شامل تھے۔ مُلک میں ذہنی صحت کا شعورعام کرنے، ذہنی امراض سے متعلق تحقیق اور ان کے جدید ترین علاج کے ذرائع یقینی بنانے کے ضمن میں سرکاری سطح پر پالیسیاں بنوانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر ہارون احمد نے1965ء میں ’’پاکستان ایسوسی ایشن آف مینٹل ہیلتھ‘‘ قائم کی۔ جب کہ 1972ء میں قائم ہونے والی ’’پاکستان سائیکائٹرک سوسائٹی‘‘ کے بانیوں میں شامل تھے۔ 2013ء میں سندھ میں ’’ذہنی صحت ایکٹ‘‘ کی منظوری میں بھی اُن کا نمایاں کردار رہا۔

ڈاکٹر ہارون نے ذہنی صحت اور نفسیاتی امراض کے موضوع پر بیش بہا علمی مقالے تحریر کیے، جو مُلک اور بیرونِ مُلک پیشہ ور تحقیقی جرائد میں شائع ہوئے۔ مرحوم کی ایک اور اہم مصروفیت جنوبی ایشیا میں اسلحےکی دوڑ روکنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے سول سوسائٹی کی سرگرمیوں میں فعال شرکت بھی تھی۔ ان کی وہ تحریریں خاص طور پراہمیت کی حامل ہیں، جن میں اُنہوں نے تشدد، عدم رواداری اور جنگی ذہنیت کے پیچھے کارفرما سماجی عوامل اور نفسیاتی عوارض کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔

ڈاکٹر ہارون احمد 3 اپریل2025ء کو94 برس کی طویل، مگر انتہائی فعال اور فیض رساں زندگی گزارنے کے بعد دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔ اور اب ’’انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ‘‘ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر سیّد جعفر احمد نے ڈاکٹر ہارون احمد کے انگریزی مقالات اور مضامین محفوظ کرکے کتابی شکل میں مدون کردیئے ہیں ، زیرِ نظرکتاب اسی کاوش کا حاصل ہے۔

کتاب کی ابتدا میں ڈاکٹر سید جعفر نے اپنے تعارفی مضمون میں ڈاکٹر ہارون احمد کی زندگی اورکام پر روشنی ڈالی ہے اور اُنھیں عوام کا آدمی’’ Man of the people ‘‘ قرار دے کر اُن کی شخصیت اور سماجی کردار کی بڑے موزوں الفاظ میں تعریف کی ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید