مدیرِ اعلیٰ: قاری حامد محمود الحسینی
صفحات: 260 ، قیمت: درج نہیں
مقامِ اشاعت: صائمہ ٹاورز، روم نمبر A-205، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی۔
فون نمبر: 2204255 - 0300
زیرِ نظر جریدے کے بانی، کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر، منیرحسین (مرحوم) تھے۔ اُن کی وفات کے بعد صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں، قاری حامد محمود الحسینی، معروف صنعت کار، حاجی مسعود پاریکھ (تمغۂ امتیاز) کی زیرِسرپرستی یہ جریدہ نکال رہے ہیں۔ گرانی کے اس دَور میں کوئی پرچہ نکالنا جہاد کرنے کے مترادف ہے۔
پیشِ نظر خصوصی نمبر میں وقار صدیقی اجمیری کی حمد، راغب مراد آبادی کی نعت کے علاوہ جن صاحبانِ علم و دانش کے مضامین شامل ہیں، اُن کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔ صاحبِ خُلق عظیم (ڈاکٹر نثار احمد) نبی کریمؐ کا خلقِ عظیم (ڈاکٹر آصف قدوائی) رسولؐ اکرم کے اخلاقِ عالیہ اور آپؐ کے اہل خانہ (مولانا امین احسن اصلاحی) رسولِ رحمتؐ کی ذاتِ اقدس، خلقِ عظیم کا بےکراں سمندر (ڈاکٹر حافظ حقانی میاں قادری) عصری ومذہبی تعلیم اور اخلاق و کردار سازی کی اہمیت، تعلیماتِ نبویؐ کی روشنی میں (ڈاکٹر مشتاق کلوٹا)رحمتِ عالمؐ کا خلقِ عظیم، غزوات کے آئینے میں (مولانا انتخاب عالم اعظمی)۔ یاد رہے، جریدے کو ’’وزارتِ مذہبی امور‘‘ حکومتِ پاکستان نے ’’قومی سیرت ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازا ہے۔