برطانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا جہاں اراکینِ پارلیمنٹ آج اس مطالبے سے متعلق عوامی درخواست پر بحث کریں گے، درخواست پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔
عوامی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی جسے ’بریگزٹ‘ کہا جاتا ہے، مؤثر ثابت نہیں ہو رہی، اس لیے برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر نظرِثانی کی جائے۔
لندن کے میئر صادق خان نے حکمراں جماعت لیبر پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا واضح وعدہ کرے اور برطانوی حکومت عوام کو یورپی یونین میں واپسی کے لیے تیار کرے۔
پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث کے دوران برطانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کے مؤقف سامنے آنے کا امکان ہے۔
