پوپ لیو چہاردہم نے اپنی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ پھیپھڑے میں ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہونے والی رسولی نکلوانے کے لیے جلد سرجری کروانا پڑے گی۔
امریکی نژاد پوپ نے گزشتہ روز ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب کے دوران کہا کہ حالیہ طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے میرے پھیپھڑے میں رسولی کی تشخیص کی ہے۔
پوپ لیو کے مطابق رسولی کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے نکالنے کے لیے طبی عمل تجویز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرجری آئندہ چند روز میں طے کی گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔