جیوانی کے قریب جال میں پھنسے والے 2 کچھووں کو ماہی گیروں نے کو آزاد کرالیا۔
کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق جال میں پھنسنے والے دونوں کچھوے اولیورڈلی نسل کے ہیں۔
معظم خان نے مزید کہا کہ اولیورڈلی کچھوے سمندر کی سطح پر رہتے ہیں، اسی لیے یہ کچھوے تیرتے ہوئے ٹوٹے جالوں میں پھنس جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 15 سالوں میں ڈبلیو ڈبلیو ایف ایسے 37 کیسز رپورٹ کرچکی ہے۔