مالاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ نے لیویز کے 10 تھانوں کے صوبیداروں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نورحسین تھانا بائزئی، علی رحمت پل چوکی کے پوسٹ کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ریاض مالاکنڈ ٹاپ، محمد سراج تھانا خار، عزیز الرحمن کوپر، فضل اکبر پوسٹ کمانڈر تھانا سخاکوٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شمس اسلام آلہ ڈھنڈ، شمس العارفین پوسٹ کمانڈر تھانا درگئی مقرر جبکہ اکرم شاہ آگرہ، سید محمد چوکی بٹ خیلہ انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔