کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی تین ملکی کرکٹ سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔پیر کواقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں پر 105 رنز بنائے۔ شہر بانو 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ لیمانسا تھلا کرتنے نے 14 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے 106 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ سنجنا کویندی نے 28 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔