• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کے وزیر خارجہ 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی 13اور 14اکتوبر 2026کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوگا جس کی مشترکہ صدارت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔  وزیر خارجہ عمان کی دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے اور توقع ہے کہ اس سے مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ملک بھر سے سے مزید