• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ کاروباری سیشن میں تقریباً 2 ڈالرز اضافے کے بعد قیمتیں نیچے آ گئیں۔

سعودی عرب میں حملوں کے باعث تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات اور روسی ڈیزل کی برآمدات میں اضافے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 61 سینٹ یعنی 0.57 فیصد کمی کے بعد 106.04 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 47 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کمی سے 93.27 ڈالرز فی بیرل پر آ گئی۔

پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 106.65 ڈالرز فی بیرل پر بند ہوئی تھی، جو 15 ستمبر کے بعد بلند ترین سطح تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید