قومی اسمبلی اجلاس کےلیے اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر نے گرفتار 9 ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خط میں تحریر کیا گیا کہ گرفتار ارکان کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔ اسپیکر تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں۔
خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے رول 108 کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔
متن میں تحریر کیا گیا کہ حاجی امتیاز چوہدری، جمال احسن خان اور میاں غوث محمد گرفتار ارکان میں شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ ثنااللّٰہ مستی خیل، جنید اکبر، امجد علی خان، فضل محمد خان، داوڑ کنڈی اور عادل خان بازی بھی گرفتار ارکان میں شامل ہیں۔