• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نیتی ٹیلر نے کاسٹنگ کاؤچ تجربے کے بعد فلموں میں کام کرنا چھوڑدیا

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ نیتی ٹیلر نے کاسٹنگ کاؤچ کے تجربے کے بعد تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ 32 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں صرف تین فلموں میں کام کیا اور یہ تینوں تیلگو تھیں۔

ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایک ہدایت کار کے ساتھ کاسٹنگ کاؤچ کے تجربے نے انہیں فلموں میں کام کرنے سے بددل کر دیا۔

انہوں نے کہا پہلی فلم میں میرے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار نے فلم مکمل ہونے کے بعد مجھے ایک اور فلم کے لیے فون کیا اور ساتھ ہی کچھ غیر اخلاقی مطالبہ کیا جس پر میں نے فوراً فون بند کرکے ان کا نمبر بلاک کیا۔

بعدازاں اپنی والدہ کو صورتحال سے آگاہ کیا، نیتی ٹیلر کے مطابق مذکورہ ہدایت کار نے دوسری اداکاراؤں کے ساتھ بھی ایسا کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب کبھی کسی فلم میں کام نہیں کروں گی۔ میں اس واقعے سے سکتے میں آ گئی تھی۔

نیتی ٹیلر نے محض 15 سال کی عمر میں ہندی ٹی وی شو پیار کا بندھن سے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 

انہیں 2014 کے شو کیسی یہ یاریاں سے نمایاں شہرت حاصل ہوئی۔ وہ آخری بار ٹی وی ڈرامے بڑے اچھے لگتے ہیں 2 میں نظر آئیں، جبکہ حال ہی میں انہوں نے ریئلٹی شو میں بھی شرکت کی۔ وہ اس شو کی سیمی فائنلسٹ رہیں، جس کی فاتح منی ماتھر قرار پائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید