حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 14 اکتوبر کےلیے ہوں گی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔