• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ و فضائیہ سربراہان سے برازیل کے اعلیٰ سطح وفد کی الگ الگ ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے برازیل کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات۔فوٹو: آئی ایس پی آر
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے برازیل کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات۔فوٹو: آئی ایس پی آر

برازیل کے اعلیٰ سطح وفد نے سربراہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلی وفد کی قیادت ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار فریئر نے کی۔

وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پیشہ ورانہ تربیت، وفود کے تبادلوں اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

برازیل کے وفد کے سربراہ نے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز اقدام کی تعریف کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے برازیل کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات۔فوٹو: آئی ایس پی آر
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے برازیل کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات۔فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے ایئرہیڈکوارٹرز میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی جدید کاری، دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کی کوششوں پر وفد کو بریفنگ دی۔ 

پاکستان اور برازیل نے پیشہ ورانہ تبادلوں، ادارہ جاتی تعاون اور دفاعی اشتراک مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید