• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ فرحان میں کھیل کو سمجھنے کی اچھی صلاحیت ہے، مائیک ہیسن

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان میں کھیل کو سمجھنے کی اچھی صلاحیت ہے، ان کی کپتانی میں مزید نکھار آئے گا۔

مائیک ہیسن نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کئی تبدیلیاں کیں اور اپنی بہترین کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 18 ماہ سے ہر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت رہا ہے، جبکہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہتری دکھائی ہے۔

کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نمبر ون ٹیم ہے، ٹرائی سیریز چیلنجنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کپتانی کی ذمہ داری سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتوحات میں گزشتہ کچھ عرصے سے مڈل آرڈر نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ میچ میں ہماری بولنگ اچھی نہ تھی۔

ایک سوال کے جواب میں مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ فاسٹ بولرز کی رفتار کے حوالے سے مشہور رہی ہے، شان ٹیٹ پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید