• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی حکمت عملی طے کرلی گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔ 

دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر جمعرات صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کی توثیق ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید