کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےامریکا میں مائیکرو سافٹ کے خلاف 6ہزار امریکی کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کرکے غیر ملکی ملازمین کے لئے ویزا پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے الزام پر کارروائی کا اعلان کیا ہے،6300 ایچ ون بی ویزے اور 3 ہزار گرین کارڈز، مائیکروسافٹ کی خلاف کارروائی، 6 ہزار امریکیوں کو نکال کر غیر ملکیوں کو ویزے اور ملازمت دینے پر مائیکروسافٹ زیر تفتیش ،جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ کسی امریکی کمپنی نے مائیکروسافٹ سے زیادہ امیگریشن کا غلط فائدہ نہیں اٹھایا۔