• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکار نے 34 برس کی عمر میں خودکشی کر لی

امریکی اداکار آر جے میٹی عرف والٹر وائٹ جونیئر— فائل فوٹو
امریکی اداکار آر جے میٹی عرف والٹر وائٹ جونیئر— فائل فوٹو 

امریکی اداکار آر جے میٹی عرف والٹر وائٹ جونیئر نے 34 برس کی عمر میں خودکشی کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آر جے میٹی کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے ترجمان نے کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس کے حکام اب اداکار کی موت کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

آر جے میٹی نے مقبول ڈرامہ سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں والٹر وائٹ جونیئر کا کردار ادا کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

یہ سیریز 2008ء سے 2013ء تک ٹی وی پر نشر ہوئی اور اداکار نے اس کے پانچوں سیزنز میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آر جے میٹی نے سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں اداکار برائن کرینسٹن کے کردار والٹر وائٹ کے بیٹے کا کردار نبھایا تھا۔

اداکار کو بچپن میں ایک دماغی و اعصابی بیماری سیریبرل پالسی کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اس بیماری کو ڈرامہ سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں اپنے کردار کی عکاسی کے لیے استعمال کیا تھا، جس سے ٹیلی وژن پر معذور افراد کی نمائندگی کو نمایاں کرنے میں مدد ملی تھی۔

اداکاری کے علاوہ آر جے میٹی معذور افراد کے حقوق اور شوبز انڈسٹری میں ان کی بہتر نمائندگی کے لیے بھی سرگرم رہے۔

وہ یونائیٹڈ سیریبرل پالسی سمیت مختلف اداروں کے ساتھ کام کرتے تھے اور معذور فنکاروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کی حمایت کرتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید