• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسٹر امریکا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل لے کر تاریخ رقم کر دی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ایتھلیٹ رمیز ابراہیم نے مسٹر امریکا چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

رمیز ابراہیم امریکا میں منعقد ہونے والی مسٹر امریکا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے۔

اُنہوں نے اتوار کو ہونے والے مقابلے میں 25 ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان مینز فزیک کیٹیگری میں ہونے والے مقابلے  میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

مسٹر امریکا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ججز نے رمیز ابراہیم کی جسمانی ساخت اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے چیمپئن شپ میں مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ پرو کیٹیگری میں سلور میڈل بھی حاصل کیا، جس سے ان کی کامیابی مزید نمایاں ہو گئی۔ 

رمیز ابراہیم نے اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مداحوں کی دعاؤں اور حمایت نے مجھے اس اہم سنگِ میل تک پہنچنے میں مدد دی ہے۔

واضح رہے کہ رمیز ابراہیم اس سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ 

انہوں نے 2022ء میں تھائی لینڈ میں منعقدہ مقابلے میں 3 عالمی ٹائٹل جیتے تھے، پھر 2024ء میں لاس ویگاس میں ورلڈ فٹنس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام مسٹر یونیورس مقابلے کی مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور پرو کارڈ بھی اپنے نام کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید