• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کیس: ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت میں سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش نہیں کیا، جبکہ شریک ملزم کامران عدالت میں پیش ہوا۔

ملزمہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر انہیں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی اور کامران کے خلاف درخشاں تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید