اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے احکامات جاری کر دیے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند رہیں گے۔
عدالت نے شیشہ کیفیز کو پہلے سے دیے گئے این او سیز واپس لینے کا حکم دے دیا، جبکہ کیس کا تحریری فیصلہ عدالت بعد میں جاری کرے گی۔