پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے بات چیت کی اور مذاکرات کیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔ مذاکرات اور بات چیت کی ہم بالکل تائید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور بات چیت کے راستے کبھی بھی بند نہیں ہونے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر سیاسی پارٹیاں بات چیت کرتی ہیں۔
ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے بات چیت کی اور مذاکرات کیے۔ پاکستان کے آئین کے اندر رہتے ہوئے معاملات طے ہونے چاہئیں۔