• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ایک روزہ ٹرائی سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی۔

سہ ملکی سیریز کے لیے شائقین نجی کوریئر سینٹر سے 1 شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جبکہ پاکستان کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے ہوگی۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔

تین ملکوں کے درمیان ایک روزہ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے ابتدائی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 تا 31 اکتوبر فائنل سمیت 4 مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید