متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھی یہی چاہتی ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوں۔
بدھ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ دو مہینے بعد گورنر راج پر نظرثانی کی جائے گی۔ یقیناً دو مہینے بعد دہشتگردی بھی نیچے آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی چاہتی ہےکہ ہم جمہوری روایات برقرار رہیں۔ ایم کیو ایم دہشتگردی کے خلاف ہے۔