پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عابد شیر علی نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر ایوان میں لانے پر اعتراض کردیا۔
سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد پیش کردی گئی، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔
سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ ایک مجرم کی تصویر کیسے ایوان میں یہ لگا سکتے ہیں، جس پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے جواب دیا کہ آپ ہمارے دل سے کیسے نکالیں گے۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں، میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کا علاج چاہتا ہوں۔