وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کو اللّٰہ کے سوا کسی سے کچھ لینے یا مانگنے کی ضرورت نہیں، ہاں کسی صوبے کو مدد کی ضرورت ہو تو پنجاب حاضر ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب بی آر ٹی، گرین بسوں اور ٹرانسپورٹ میں پورے ملک میں لیڈ کر رہا ہے، یاد رہے یہ بسیں جنگلہ بس تھی اور اس کی ضرورت نہیں، کوئی عقل بند یہ کہا کرتا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اب خیبر پختونخوا سے چوریوں اور نکمے پن کا خاتمہ ہوا ہے، اب کےپی میں بھی دہشتگردی ختم ہوگی، ترقی کا دور شروع ہوگا۔