اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے گرفتار ارکانِ پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ارکان حراست میں ہیں، ایوانِ میں لایا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملے پر قانونی مشاورت کرنے کی یقین دہانی کروادی۔