• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان اور روس نے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے وزیر داخلہ نے ملاقات کی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے روس کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ 

اس موقع پر روسی وزیر داخلہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق روس کے وزیر داخلہ نے دو طرفہ روابط مزید بڑھانے کے لیے قریبی تعاون کے لیے روس کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے منظم جرائم کی روک تھام کے لیے تعاون مضبوط بنانے سے متعلق ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید