• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

برطانیہ میں پاک فوج کی ٹیم نے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، کیمبرین پٹرول کی مشق ویلز (برطانیہ) میں 2 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوئی۔

اس سال 36 ملکوں کی 140 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا، مشق میں پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ نے کی، جس میں ایک افسر اور سات سپاہی شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید