اسلام آباد ( طاہر خلیل ،رانا غلام قادر) روسی فیڈریشن کے وزیرِ داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا اور پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط اور بہتر ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔