• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

اسلام آباد (قاسم عباسی) گاڑیوں کی تعداد میں 770فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی۔تازہ تحقیق کے مطابق ملک میں 1990میں گاڑیوں کی تعداد 44لاکھ 70 ہزار تھی، جو 2025تک 3کروڑ 90لاکھ سے تجاوز کر گئی۔کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج 1990میں ایک کروڑ 38لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2023میں 4کروڑ 36لاکھ ٹن ہوگیا۔لاہور میںCO₂ اخراج میں ٹرانسپورٹ کا حصہ 81.3فیصد، فضائی آلودگی سےمتوقع اوسط عمر میں 7سال کمی کا اندازہ،کراچی میں ٹرانسپورٹ کا فضائی آلودگی میں 33، اسلام آباد وراولپنڈی میں 53اور پشاور میں 51فیصد حصہ ہے ،پاکستان میں گاڑیوں کی مجموعی تعداد گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 770 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید