• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار

کراچی(محمدندیم) عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث سینکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے۔سائلین رل گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی عدالتوں میں ججز نہ ہونے سے سینکڑوں مقدمات التوا کاشکار ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نمبر 7میں گزشتہ پانچ ماہ سے جج نہیں ہے۔450مقدمات زیر التوا ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن عدالت نمبر8میں بھی گزشتہ پانچ چھ ماہ سے جج نہیں ہے اور 150سے زائد مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید