• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  ملک میں ایسے حالات نہیں تھے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا جاتا، ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس میں 23 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، کچھ مشتبہ اکاؤنٹس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے حالات نہیں تھے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا جاتا، پوری بیوروکریسی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کے بعد سے سہیل آفریدی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، ارکانِ صوبائی اسمبلی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے مسائل حل نہیں ہوتے، حکومت بتائے کہ مذاکراتی عمل کیوں ختم ہوا۔

قومی خبریں سے مزید