سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ آئینی اور جمہوری حق ہے، اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج عوامی مینڈیٹ کے خلاف اقدام ہے۔
راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونا غیرآئینی ہے، پاکستان کو جمہوری اور آئینی راستے پر چلانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروری 2024ء کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چھینا گیا۔