• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحر ہاشمی کا فنکاروں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار

اداکارہ سحر ہاشمی — فائل فوٹو
اداکارہ سحر ہاشمی — فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ سحر ہاشمی نے فنکاروں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سحر ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے فنکاروں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کے مسئلے کی نشاندہی کی۔

اداکارہ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کام میں 1 دن تاخیر ہو جائے تو غیر پیشہ ور لیکن اگر ادائیگی میں 30 دن تاخیر ہو تو کہا جاتا ہے کہ اکاؤنٹس میں پراسس چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ سحر ہاشمی نوجوان اداکاراؤں میں تیزی سے ابھرنے والا ایک نمایاں نام ہیں، جنہوں نے محض 2 سے 3 برس کے دوران شوبز انڈسٹری میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔

انہوں نے اداکاری سے قبل بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنی پہچان بنائی اور بڑے ناموں، جن میں فیصل قریشی اور شہزاد شیخ شامل ہیں، کے مدمقابل اداکاری کا آغاز کیا۔

اس کے بعد وہ کئی بڑے منصوبوں میں نظر آئیں اور انڈسٹری کی نمایاں نوجوان اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید