• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی و عالمی بازار میں سونے کی قیمت برقرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھاؤ گزشتہ روز پر ہی برقرار ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر ہی موجود ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی حصص بازار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سونے کی قیمت 4153 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید