کراچی کے علاقے تیموریہ سے موبائل فونز چھیننے اور چوری کرنے والے منظم گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے چوری اور چھینے گئے 120موبائل فونز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم برآمد شدہ موبائل فونز کی ملکیت اور خرید و فروخت سے متعلق دستاویز پیش نہیں کرسکا۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 3 اکتوبر کو اسی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کیا تھا اور گرفتار 3 ملزمان سے 310 موبائل فونز برآمد کیے تھے۔