کراچی کے جناح اسپتال میں ریبیز کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 سال کے مریض کو 21 دن قبل کتے نے کاٹا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مریض میں ریبیز کی علامات تھیں، ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، اسے گذشتہ روز ہی جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔