• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی اداکار عمران خان نے اپنی ملک بدری کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ممبئی پولیس کی جانب سے غیر ملکی شہریت اور قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کا عذر پیش کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ملک چھوڑنے کی حکم دیا گیا تھا۔ 

تاہم اب اس کے جواب میں اداکار کی قانونی ٹیم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے حال ہی میں ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ایک عوامی احتجاج میں شرکت کی تھی، جس کے بعد حکام نے حرکت میں آتے ہوئے ان کی سیاسی سرگرمیوں پر اعتراض اٹھایا اور نوٹس جاری کیا۔

حکام کے مطابق عمران خان چونکہ غیر ملکی (امریکی) شہری ہیں اور او سی آئی کارڈ ہولڈر ہیں، اس لیے وہ مقامی احتجاج یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔

دوسری طرف ان کے وکلاء کا مؤقف ہے کہ قوانین کے تحت ان کا احتجاج میں شرکت کرنا غیر قانونی نہیں ہے۔

پولیس اور امیگریشن حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں اداکار کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے خلاف اب بمبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید