• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں PTI کے دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ قانون نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

محکمہ قانون کے مراسلے کے مطابق سرکاری محکموں کے لیے قانونی مشیروں کی تقرری کی سفارش 11 نومبر 2024 سے 17 ستمبر 2026 تک کے عرصے کے لیے کی گئی تھی، یہ تقرریاں ایڈووکیٹ جنرل آفس کی اسکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی تھیں۔

مراسلے میں تمام انتظامی محکموں کو قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے محکمہ قانون کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

سرکاری امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نئی تقرریاں جلد کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کی مشاورتی کونسل کے مشیر قانون عامر جاوید نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی طرح سرکاری محکموں میں بھی جلد وکلاء کی تقرری کی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وکلاء کی تقرری کا عمل میرٹ پر ہوگا، جبکہ ہٹائے جانے والے وکلاء میں سے اگر کوئی میرٹ پر پورا اترا تو اسے بھی دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے۔


قومی خبریں سے مزید