آج صبح 11 بجے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے دو گرفتار اراکین قومی اسمبلی ثنا اللّٰہ مستی خیل اور داور کنڈی کو پارلیمنٹ لاجز منتقل کردیا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے دونوں ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔
پارلیمنٹ لاجز منتقل کیے گئے دونوں اراکین قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاسوں میں شرکت کرسکیں گے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔