انسانی ترقی، عوامی پالیسی اور امدادی سرگرمیوں میں نمایاں خدمات پر ترقیاتی ماہر لیلیٰ ناز تاج کو دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ 2026ء سے نوازا دیا گیا۔
لیلیٰ ناز تاج کو ایوارڈ دینے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تھے۔
لیلیٰ ناز تاج ہارورڈ بزنس اسکول اور لندن اسکول آف اکنامکس سے فارغ التحصیل ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ لگن اور اعلیٰ معیار اور بہترین کارکردگی کے لیے قومی ترقی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے وزارتِ تحفیفِ غربت، وزارتِ دفاع، وزارتِ قومی ورثہ اور اسلام آباد سینٹر فار نیشنل کوہیژن اینڈ آؤٹ ریچ کے اشتراک سےپیش کیا۔