راولپنڈی میں نجی کوریئر سروس کے نمائندے کی درخواست پر ویزا لگے پاسپورٹس سے بھرے بیگ کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق چور نجی کوریئر سروس کا ڈیلیوری بیگ لے کر فرار ہوگیا، بیگ میں ویزے لگے 50 سے زائد پاسپورٹس تھے۔
پولیس حکام کے مطابق چوری ہونے والے بیگ میں شہریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فونز اور دیگر پارسل بھی تھے۔
پولیس حکام کے مطابق پاسپورٹس پر سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے ویزے لگے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم کی تصویر اور چوری ہونے والے پاسپورٹس کی نقول بھی سامنے آگئی ہیں۔