• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانے کا ایرانی شہر قم میں ایک روزہ قونصلر سروسز کیمپ کے انعقاد کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی سفارتخانے نے ایرانی شہر قم میں اپنی نوعیت کے پہلے ایک روزہ قونصلر سروسز کیمپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ 

ایرانی حکومت کے تعاون سے یہ کیمپ 22 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران سفارت خانہ CNIC/NICOP، پاسپورٹ اور دیگر ضروری قونصلر امور سے متعلق خدمات فراہم کرے گا۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق قم میں معلم اسٹریٹ پر واقع صفا ہوٹل میں صبح 9 سے شام 4 بجے کے دوران قونصلر سروسز کیمپ لگایا جائے گا۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قم میں موجود پاکستانی برادری کو ان کی دہلیز پر ضروری قونصلر خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تہران کا سفر کیے بغیر شناختی دستاویزات اور دیگر قونصلر سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ کوشش سفری مسائل، وقت کے ضیاع اور اضافی اخراجات کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سفارت خانہ مستقبل میں بھی قونصلر نیٹ ورک کو وسعت دینے اور ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید