• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اگلے 3 روز کیلئے سستا کردیا گیا

آئندہ 3 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پیٹرولیم کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے پر برقرار رہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ یہ 17 تا 19 اکتوبر برقرار رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید