• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی 11 سال بعد آنے والی فلم کی ریلیز میں تاخیر کا امکان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے 11 پہلے آخری بار کسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، مداح انہیں دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور وہ ’’ادھورے ہم ادھورے تم‘‘ کے ساتھ واپسی کے لیے بالکل تیار ہیں، جس میں بھومی پیڈ نکر بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

لیکن جیسے ہی حالات بہتر ہو رہے تھے، ایک نئی پیش رفت نے ان کے کم بیک کے منصوبوں کو کسی حد تک مشکل میں ڈال دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کا دسمبر 2026 میں نیٹ فلکس پر پریمیئر متوقع تھا۔ تاہم، عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد فلم ساز اب ریلیز کو آگے بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

توقع تھی کہ ٹیم دیوالی کے بعد فلم کی تشہیر شروع کر دے گی۔ تاہم رپورٹس کے مطابق فلم ساز تشہیری مہم کو اس وقت تک کے لیے روک رہے ہیں جب تک اداکار کی جانب سے مزید وضاحت نہیں آ جاتی۔ لیکن ابھی تک اس بات کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔

عمران خان کے بھارت چھوڑنے کا معاملہ 10 اکتوبر 2026 کو ممبئی میں ہونے والے ایک احتجاج سے جڑا ہے۔ اس مظاہرے میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عمران خان جو کہ امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس 'اوورسیز سٹیزن آف انڈیا' (او سی آئی) کارڈ ہے، کو ممبئی پولیس نے احتجاج کے دوران حراست میں لیا اور بعد میں رہا کر دیا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت سنگین ہوا جب بی جے پی رہنما کیریت سومیا نے پولیس سے رابطہ کیا اور الزام لگایا کہ اداکار کا اس مظاہرے میں شرکت کرنا غیر ملکی شہریوں اور او سی آئی کارڈ ہولڈرز کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ممبئی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس منوج کمار شرما کو لکھے گئے ایک خط میں، سومیا نے اس بات کی وضاحت مانگی کہ کیا خان نے اس احتجاج میں شرکت کی اجازت حاصل کی تھی۔

سابق ایم پی نے عمران خان کے خلاف لک آؤٹ سرکولر (ایل او سی) جاری کرنے کی بھی درخواست کی، تاکہ ان کی شہریت کی تحقیقات التوا میں رہنے تک ان کے بھارت چھوڑنے پر پابندی لگائی جا سکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید