• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات اور ٹرین کی زد میں آ کر خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شہید ملت روڈ انڈر پاس ہل پارک کے قریب کار ، لوڈر رکشا اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل لوڈر کا 30 سالہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار 37 سالہ فرقان ولد رحمٰن الہیٰ شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق لوڈر رکشا کے ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ، ذمے دار کار ڈرائیور فرار ہوگیا ، پولیس نے کار ، لوڈنگ رکشا اور موٹرسائیکل کو فیروز آباد تھانے منتقل کردیا ، ماڑی پور روڈ پر ٹریلر کی زد میں آ کر راہگیر خاتون 35 سالہ اقراء زوجہ عمران بحق ہوگئی ، جاں بحق خاتون کینٹ اسٹیشن کی رہائشی بتائی جاتی ہے ،پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ،ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر 24 برس کا شخص جاں بحق ہو گیا ،فوری شناخت نہیں ہو سکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید