• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری پانچ ہی روز بعد فارغ

وائٹ ہاؤس میں نئی مقرر ہونے والی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کو صرف پانچ روز بعد فارغ کر دیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حالیہ پریس بریفنگ میں کیٹی زکریا کو میڈیا کے تند سوالوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جن سے وہ اچھی طرح نمٹ نہیں پائی تھیں۔ 

صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ کیٹی زکریا کو اپنی ملازمت پر ایک بار پھر غور کرنا چاہیے۔

کیٹی زکریا نے اس بریفنگ کے بعد کہا تھا کہ نوکری کے لیے طلب کیے جانے سے اب تک صرف چھ دن گزرے ہیں اور انھوں نے میڈیا کا سامنا پہلی مرتبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید