کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کے پی حکومت دہشت گردوں کو بھتہ دیتی رہی ہے۔ ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت کا شکار ہے،تنخواہ بڑھانا ہوگی،ریزرو میں اضافہ وقتی ہے، تیل مہنگا، تجارتی خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ کیا گورنر راج سے دہشت گردی ختم ہوگی یا سیاسی بحران بڑھے گا؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے پی کی حکومت دہشت گردوں کو بھتہ دیکر ایک ایسا منفی رول ادا کررہی تھی جس کی وجہ سے وہ وفاق سے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون نہیں کررہی تھی۔