• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ماریانہ بابر) وزیر اعظم شہباز شریف نے سید حیدر شاہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو عاصم افتخار احمد کی جگہ لیں گے، جو بطور سیکرٹری خارجہ پاکستان واپس آ چکے ہیں۔ دریں اثناء، خبر فائل کئے جانے تک اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن متوقع ہے۔سید حیدر شاہ اس وقت نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ توقع ہے کہ عاصم افتخار احمد کی پاکستان کے 34ویں سیکریٹری خارجہ کے طور پر تقرری کے بعد وہ جلد ہی اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا اہم سفارتی عہدہ سنبھال لیں گے۔ سید حیدر شاہ کو سفارت کاری اور بین الاقوامی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

اہم خبریں سے مزید