اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/تنویر ہاشمی )ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.38 فیصد ریکارڈ ،رواں ہفتے23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سا لانہ بنیاد پر پیاز 75.19 ،ایل پی جی 68.95 ،بجلی کی قیمت میں 58.59 فیصد اضافہ، پیٹرول 49.60 /ڈیزل 43.98 فیصد ،آٹا 35.13 فیصد ،چکن 20.77 فیصد ،مرچ پاؤڈر 15.55 فیصد، مٹن 14.90 فیصد اور بیف 12.27 فیصد مہنگا ہوا، ا ایک سال میں سادہ ڈبل روٹی 9.02 فیصد مہنگی ہوئی،سالانہ بنیاد پر سستی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر 63.65 فیصد ، آلو 39.93 فیصد اور چینی کی قیمت میں 23.20 فیصد کمی ہوئی، انڈے 19.83 فیصد اور نمک 14.86 فیصد سستا ہوا ۔